
امامت کے ان ڈھائی سو سالوں میں، یعنی نبی مکرمِ اسلامؐ کے یومِ وفات سے لے کر حضرت (امام حسنؑ) عسکری کی شہادت تک کے ڈھائی سو سال میں ہمارے آئمہؑ نے بہت زیادہ مصائب برداشت کیے، شہید کیے گئے، مظلوم ہوئے اور ان (مظالم پر) گریہ کیا جانا چاہیے؛ ان پر ہونے والے مظالم نے دلوں اور جذبات کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، لیکن یہ مظلومین (آئمہؑ دشمن پر) غالب رہے، وہ (آئمہؑ) عارضی طور پر بھی غالب رہے اور مجموعی طور پر اور طول تاریخ میں بھی غالب رہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
20 اگست 2004