
جس حدیث کی میں نے تلاوت کی، وہ پیغمبرِ اکرمؐ سے منقول ہے کہ (آپؐ نے فرمایا:) تَنَاكَحُوا تَنَاسَلُوا تَكْثُرُوا…(جامع الاخبار، جلد1، صفحہ 101) خداوندِ متعال نے مسلمانوں کو اپنی (آبادی) بڑھانے کی دعوت دی ہے۔ اگر مسلم قومیں آبادی کے لحاظ سے زیادہ ہوں تو ان کے اندر ترقی اور سربلندی کا زمینہ اور امکان موجود ہے؛ یعنی، جب (انسانی) آبادی زیادہ ہوگی تو اس میں فطری طور پر صالح لوگ بھی زیادہ ہوں گے، فطری طور پر زیادہ صلاحیتیں بھی ہوں گی، اور فطری طور پر انسانی طاقت بھی زیادہ ہو گی۔ (لیکن نسلی طور پر) کم آبادی مغلوب ہوتی ہے۔ آج دنیا میں، وہ ممالک جن کی آبادی زیادہ ہے، اس (آبادی) کی بدولت انہوں نے بہت ترقی حاصل کی ہے…. اسی لیے میں (آبادی بڑھانے پر) بار بار زور دیتا ہوں۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی کا جوان جوڑوں سے خطاب سے اقتباس
مارچ 2019