آج کی جنگ؛ مستضعفین اور استکبار کی جنگ!

آج حق و باطل، غربت اور امیری، مستضعفین اور استکبار اور پا برہنہ (غریب لوگوں) اور بے حس امیروں کے درمیان جنگ شروع ہو چکی ہے اور میں دنیا بھر میں ان تمام عزیزوں کے ہاتھ اور بازو چومتا ہوں، جنہوں نے جدوجہد کے لیے کمر کس لی ہے اور راہِ خدا میں جہاد کرنے اور مسلمانوں کی سربلندی کا عزم کیا ہے۔

امام خمینیؒ
20 جولائی 1988