
شہید الحاج سید اسد اللہ لاجوردی تمام اسلامی جدوجہد میں اپنے اخلاص، صبر، مزاحمت اور بصیرت سے پہچانے جاتے تھے۔ خدا کی راہ میں بڑی مصیبتوں کو برداشت کرتے تھے اور مشکل میدانوں میں پیش پیش رہتے تھے۔ انقلاب کی کامیابی کے بعد عوام اور ملک کی خدمت کے سلسلے میں جو ذمہ داریاں آپ کو سونپی گئی تھیں، ان میں آپ نے مادی اغراض و مقاصد کے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو پوری قوت اور بے لوثی کے ساتھ پورا کیا اور کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
26 اپریل 1998