اربعین کی زیارت اور اربعین مارچ کے بارے میں کچھ اہم نکات | انفوگرافک

اربعین مارچ ایک مستحب عمل ہونے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا نیز ذریعہ ہے۔ اربعین مارچ کوئی نئی چیز نہیں ہے، بلکہ یہ پہلے زمانوں میں بھی تھا، لیکن اہل بیت علیہم السّلام کے عقیدت مندوں کا یہ عظیم الشان اجتماع حالیہ برسوں میں کروڑوں کی تعداد پر مشتمل اجتماع بن گیا ہے اور روز بروز تعداد اور شوق و رغبت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اربعین مارچ اور اربعین کی زیارت اور اربعین جیسی عظیم نعمت کے بارے میں ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ نے کچھ اہم نکات بیان کیے ہیں، جنہیں آپ اس انفوگرافک میں ملاحظہ فرمائیں۔