اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [4] | نئے دور کا آغاز | ولی امرِ مسلمین جہان سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
![اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [4] | نئے دور کا آغاز | ولی امرِ مسلمین جہان سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ](https://wilayatmedia.org/wp-content/uploads/2019/04/photo_2019-04-11_15-48-36.jpg)
جب دنیا مادی مشرق اور مادی مغرب میں تقسیم ہو چکی تھی اور ایک عظیم دینی تحریک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، تب ایران کے اسلامی انقلاب نے پوری طاقت و جلال کے ساتھ میدان میں قدم رکھا۔ اس نے سارے لگے بندھے سانچے توڑ دیے۔ اور فرسودہ نظاموں کا عبث ہونا دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ اُس نے دین و دنیا کو یکجا کر کے پیش کیا اور ایک نئے عہد کے آغاز کا اعلان کیا۔