
ہم اس وقت امام حسن علیہ السلام کی زندگی اور ان کی صلح کی داستان کی ایک واضح اور قابل قبول تصویر حاصل کر سکتے ہیں جب ہم اس وقت کے سیاسی، فوجی اور دینی حالات سے آگاہ ہوں۔ اس صورت میں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ اسلام اور تشیع کو محفوظ رکھنے اور آنے والی نسلوں کے لیے دین کو صحیح شکل میں باقی رکھنے کا بہترین ممکنہ انتخاب تھا۔ یقیناً یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر امام حسن علیہ السلام کی صلح نہ ہوتی تو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور اس کی عظیم برکات کا میدان ہی فراہم نہ ہوتا۔ بنی امیہ اسلام کو اس قدر مسخ کر دیتے اور اہل بیتؑ کو حقیقت کے برعکس پیش کرتے کہ آج ہم میں سے کسی کو بھی صحیح اسلام اور اہل بیتؑ کے بارے میں کوئی شناخت نہ ہوتی۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
23 جولائی 2013