
امام عسکریؑ کی سخت نگرانی کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ معاملہ عام تھا اور وہ جانتے تھے کہ امت کے مہدیؑ اس مقدس ہستی کی اولاد میں سے ہوں گے۔ وہی کام جو فرعون بنی اسرائیل کے ساتھ کرتا تھا کہ اس نے سنا تھا کہ بنی اسرائیل میں سے کوئی پیدا ہوگا کہ جس کے ہاتھوں فرعون کی سلطنت اور فرعون کی بادشاہت تباہ ہو گی تو وہ بنی اسرائیل کے بیٹوں کو قتل کر دیتا تھا اور صرف لڑکیوں کو زندہ رکھتا تھا اور عورتوں کو حکم دیا تھا وہ بنی اسرائیل کے گھروں میں جا کر دیکھیں کہ کون کون سی عورتیں حاملہ ہیں اور ہر حاملہ عورت کی نگرانی کریں، یہی کام خلافت کے کارندے امام عسکریؑ کے ساتھ کرتے تھے۔
مجموعہ آثار شہید مطہری، جلد، 18، صفحہ، 149