امام سجادؑ؛ اپنی عبادت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں!؟

امام سجادؑ جو کہ امیر المومنینؑ کے پوتے تھے اور عصمت کے مقام پر فائز تھے، جب آپؑ سے کہا گیا: آپؑ اتنی عبادت کرتے ہیں! تو امام سجادؑ نے فرمایا: ہماری عبادت کہاں اور علیؑ کی عبادت کہاں؟ یعنی عابدوں کے امام، امام سجادؑ فرماتے ہیں: میں علیؑ سے قابلِ مقایسہ نہیں ہوں۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
5 نومبر 2004