
امیر المؤمنینؑ کے دور سے لے کر آخر تک کسی بھی (معصومؑ کے) دور میں، شیعیت پوری اسلامی دنیا میں نہ کمیت کے لحاظ سے اور نہ کیفیت کے لحاظ سے اتنی نہیں پھیلی ہے جتنی حضرت امام جوادؑ، حضرت امام ہادیؑ اور حضرت امام عسکریؑ کے دور میں پھیلی؛ (یہ توسیع) ان تینوں عظیم ہستیوں کی مرہونِ منّت ہے۔ در حقیقت حضرت امام ہادیؑ اور حضرت امام جوادؑ کے دور میں بغداد شیعوں کا مرکز تھا… ان ہستیوں نے (مذہب تشیع کو فروغ دینے کے لیے) بغداد میں اور کوفہ میں بہت کوششیں کیں۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
4 جنوری 2025