امن و امان کا قیام؛ عبادت

جب سماجی حالات کی بات ہوتی ہے تو اس میں ایک اہم بات امن و امان کی ہوتی ہے۔ اگر معاشرے کو دشمنوں کی طرف سے خطرہ لاحق ہو تو لوگ آرام اور سکون سے نہیں رہ سکتے، خدا تک پہنچنے کے راستوں کو مکمل طور پر طے نہیں کر سکتے اور مختلف عبادتوں سے محروم رہیں گے؛ لہٰذا امن و امان کا قیام بھی واجبات میں سے ایک ہے، جو کہ قصدِ قربت کی نیت سے انجام پائے تو عبادت بن جاتا ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
26 نومبر 2014