جب تقدیرِ الٰہی سے ان کی حکومت اور سیاست کرنے کی نوبت آئی تو لوگ ان کی طرف رجوع کرتے ہیں، اصرار کرتے ہیں اور آنحضرت (امیر المؤمنینؑ) سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کی گزارش کرتے ہیں تو آپ (امام علیؑ) طاقت و قوت کے ساتھ میدان میں داخل ہوتے ہیں۔ «لایخاف فی اللَّه لومة لائم» آپؑ کسی چیز سے خوفزدہ نہیں ہوتے، کوئی ملامت انہیں راستے سے دور نہیں کرتی؛ امیر المؤمنینؑ (اسلامی حاکم کی حیثیت سے) ایک کامل نمونۂ عمل ہیں۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
6 دسمبر 2009
