اہل بیتؑ؛ واسطۂِ علمِ الٰہی

اہل بیتؑ کا گھر، فرشتوں کی آمد و رفت کی جگہ ہے۔ جب امام (محمد تقیؑ) جوادؑ سات یا آٹھ سال کے تھے تو لوگ ان سے بہت سے موضوعات پر سوالات کیا کرتے تھے؛ آپ علوم کے مختلف موضوعات پر (کیے جانے والے سوالات کے) جوابات دیا کرتے تھے۔ سات یا آٹھ سالہ بچہ، جس نے نہ تو پیغمبر سے ہزاروں احادیث سنی ہوں اور نہ ہی وہ احادیث ان کے لیے نقل کی گئی ہوں، (یہ جوابات دینا ان کے لیے کیسے ممکن ہے؟)۔ یہ خدا کے الہام میں سے ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
3 دسمبر 2005