ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی افادیت

میں نے آپ کے چچا (ملک عبداللہ) سے کہا: ہم سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات کو اپنے فائدے کے طور پر دیکھتے ہیں؛ اگر آپ بھی اسے (تعلقات کو) اپنے فائدے میں دیکھتے ہیں تو تعلقات مضبوط ہوسکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے سود مند ہوں گے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی توسیع کے (حوالے سے) کچھ دشمن (ممالک) ہیں؛ ان معاندانہ مقاصد پر قابو پانا ضروری ہے، اور ہم اس (تعلقات کو فروغ دینے) کے لیے تیار ہیں۔

سعودی وزیرِ دفاع اور سعودی عرب کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی خالد بن سلمان سے گفتگو سے اقتباس

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 اپریل 2025