اہل سنت عالم دین خوارزمی نے ایک روایت نقل کی ہے: قَالَ رَسُولُ اَللَّهِؐ: يَا سَلْمَانُ! آنحضرتؐ نے یہ بات جناب سلمان سے کہی؛ پیغمبرؐ نے یہ بات اپنے قریبی صحابی کو بتائی: …حُبُّ فَاطِمَةَؑ يَنْفَعُ فِي مِائَةِ مَوْطِنٍ… میری فاطمہؑ کی محبت تمہیں سو مقامات پر فائدہ دے گی؛ یعنی وہ سو مقامات اس دنیوی زندگی کے بعد ہوں گے۔ …أَيْسَرُ تِلْكَ اَلْمَوَاطِنِ اَلْمَوْتُ وَ اَلْقَبْرُ… ان سو مقامات میں سے جہاں فاطمہؑ کی محبت تمہیں فائدہ دے گی، سب سے آسان ترین مقام موت اور قبر کا مقام ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
29 اپریل 2024
