جنگی دفاع سے اہم کام کیا ہے؟

تبلیغی اداروں کے سربراہان، صاحبانِ بیان، صاحبانِ قلم، اہل فن، اہل علم، وہ لوگ جو تعلیمی، ذرائع ابلاغ اور فنون وغیرہ کے سرکاری اداروں میں ذمہ دار ہیں، ہمارے تمام جوان جو انٹرنیٹ (کی دنیا) سے جڑے ہوئے ہیں، انہیں اپنی کوششیں اس بات پر مرکوز رکھنی چاہئیں کہ وہ دیکھیں! دشمن کی نظر کس چیز پر جمی ہوئی ہے اور کونسی چیز دشمن کے مدنظر ہے، وہ (دشمن) کس راستے سے لوگوں کے ذہنوں اور رائے عامہ میں اثر و رسوخ پیدا کرنا چاہتا ہے؟ (ہمارے جوان اور ذمہ داران) اس راستے کو بند کریں! مواد آمادہ کریں؛ صاحبانِ فکر و نظر کو (معاشرے میں اچھی) فکر و نظر کو پروان چڑھانا چاہیے اور وہ اس کام سے خود دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہوں؛ آج یہ (کام) عسکری جنگ کے ذریعے دفاع کرنے سے زیادہ اہم ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 فروری 2025