
خدا کی طاقت پر بھروسہ اور عوام کی موجودگی کی طاقت پر یقین رکھنے والا اسلامی جمہوریہ ایران؛ دنیا کی کسی بھی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہے۔ اگر کوئی بنی اسرائیل کے کمزور جذبات کی تقلید کرتے ہوئے کہے کہ …إِنّا لَمُدرَكونَ. ہم تو فرعونیوں کے چنگل میں پھنس گئے۔ (سورۂ الشعراء، آیت 61)؛ اب وہ ہمارے پاس آئیں گے اور ہم سے سخت انتقام لیں گے تو (یہاں) ہم حضرت موسیٰؑ کی تقلید کرتے ہوئے عرض کریں گے کہ …كَلّا إِنَّ مَعِيَ رَبّي سَيَهدينِ. ایسی کوئی بات نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے جو جلد ہی میری رہنمائی فرمائے گا۔ (سورۂ الشعراء، آیت 62)
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
23 نومبر 2016