
(جب) ناپاک اور ناجائز دشمن، حزب اللہ یا حماس یا جہاد اسلامی جیسی مضبوط تحریکوں کو شدید نقصان نہیں پہنچا سکتا (تو) قتل و غارتگری، تباہی، بمباری اور عام شہریوں کا قتل عام اور غیر مسلح افراد کو نشانہ بنائے جانے کو اپنی فتح کی علامت سمجھتا ہے۔ نتیجہ کیا ہے؟ اس طرزِ عمل کا نتیجہ، غصے کا ارتکاز اور لوگوں کی حوصلہ افزائی میں اضافہ اور مردوں، جرنیلوں اور لیڈروں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، اور خونخوار بھیڑیے کے دائرے کا تنگ ہونا اور آخر میں، اس کے ذلت آمیز وجود کا صفحہ ہستی سے مٹنا ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
4 اکتوبر 2024