داعشی فکر

حالیہ رونما ہونے والے فتنے کی خصوصیات میں سے ایک (وحشیانہ) تشدد تھا۔ بالکل داعش کی طرح اور خود داعش کو امریکی ہی، عراق اور شام پر قبضہ کرنے کے لیے وجود میں لائے تھے۔ اس داعش (فتنہ گروں)کو بھی انہی لوگوں (امریکہ) نے تیار کیا تھا۔ داعش لوگوں پر بے دینی کا الزام لگا کر انہیں قتل کر دیتی تھی لیکن ان لوگوں (فتنہ گروں) نے عوام کو ان کی دین داری کی وجہ سے قتل کیا۔ فرق صرف اتنا ہی ہے ورنہ لشکر وہی (داعشی) ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
1 فروری 2026