دشمن کی ناکام جنگِ نرم!

آج تک دشمن کا فتنہ، ہمارے عوام کے دلوں پر اثر انداز نہیں ہوا، ہمارے جوانوں کو عزم و ہمت سے باز نہیں رکھ سکا، اس کی مثال 22 بہمن (انقلاب کی سالگرہ) کی عظیم مارچ ہے؛ دنیا میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟ انقلاب کی فتح کو چھیالیس سال گزرنے کے بعد، انقلاب کی فتح کے دن عوام، نہ مسلح افواج اور نہ فقط (حکومتی) حکام، بلکہ عوامی اجتماع، قوم کا ہر فرد اس طرح (انقلاب کی سالگرہ) منائے اور اس بڑی تعداد کے ساتھ میدان میں حاضر ہو… اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک (ایران) اور اس قوم پر دشمن کی جنگِ نرم کار آمد نہیں تھی۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
17 فروری 2025