دعائے عرفہ کا غیر مسلم پر اثر!

جنوبی امریکی ملک برازیل میں، کیتھولک پادریوں اور بشپ کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا تھا جس میں تقریر کرنے کے لیے ہمیں مدعو کیا گیا تھا؛ (اجتماع میں موجود) سب کے سب مذہبی لوگ تھے۔میں نے خدا کی محبت اور معرفت کے بارے میں گفتگو کی اور میں نے (یومِ عرفہ کی مناسبت سے) انہیں دعائے عرفہ کے چند حصے پڑھ کر سنائے۔ میں نے دیکھا کہ ان عیسائی پادریوں اور بشپوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے؛ وہ نہ امام حسینؑ کو جانتے تھے اور نہ ہی انہوں نے اسلام قبول کیا تھا، لیکن دعائے عرفہ کا (روحانی) اثر اتنا عظیم ہے کہ اس کا اثر ان لوگوں پر بھی ہو سکتا ہے جو اسلام کو نہیں جانتے۔ کیا ہمارے لیے افسوس کی بات نہیں ہے کہ ہم اس دعا کے (روحانی) اثرات سے مستفید نہ ہوں اور اس کے (ظاہری) الفاظ پڑھنے پر ہی اکتفاء کریں؟

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
23 اپریل 2014