رہبرِ انقلاب کی جوانوں کو صراطِ مستقیم پر ثابت قدمی کی نصحیت!

خدا، علی اکبرؑ کے صدقے، آپ جوانوں کی حفاظت فرمائے، آپ کو اسلام کے لیے محفوظ رکھے اور آپ کو ثابت قدم رکھے۔ جوانوں کو (مندرجہ ذیل باتوں پر) توجہ دینی چاہیے: جوان صراطِ مستقیم کو پہچان سکتے ہیں، جوان صراطِ مستقیم سے منسلک ہوسکتے ہیں، جوان صراطِ مستقیم پر گامزن رہ سکتے ہیں اور صراطِ مستقیم کو تشکیل دے سکتے ہیں؛ لیکن، اسے (صراطِ مستقیم کو) برقرار رکھنا مشکل ہے، آپ کو اسے برقرار رکھنا چاہیے۔ بعض لوگوں کی جوانیاں اچھی تھیں، لیکن وہ بوڑھے ہوئے تو پہلے جیسے نہیں رہے؛ ان (جوانیوں) کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ بلاشبہ آپ اچھے ہیں! الحمدلله، آپ لوگ انقلاب اور اسلام کی خدمت میں ہیں! اس حالت کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ صراطِ مستقیم پر ثابت قدمی اور استقامت، ایک اچھی چیز ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
8 مئی 2017