
حاج عماد مغنیہؒ ان عظیم سپہ سالاروں میں سے تھے جن کا جہاد، بے خوابی، محنت اور زندگی سب کچھ خداوند متعال کے لیے مخفیانہ صدقہ تھا؛ یہ اللہ کے (وہ) سپاہی ہیں جو زمین پر گمنام اور آسمان پر مشہور ہیں، یہ اپنا دفاع نہیں کرتے، بلکہ قوم، وطن اور حق کا دفاع کرتے ہیں اور کسی کی تعریف کے منتظر نہیں رہتے، کیونکہ انہیں کوئی نہیں پہچانتا؛ یہ (سپاہی) کسی ظالم، جھوٹے یا مدعی کے (بے بنیاد) الزام کا جواب نہیں دیتے، کیونکہ یہ گمنام ہیں اور اپنا دفاع نہیں کرتے، کیونکہ مجاہد، خادم، اور جانثار کے علاوہ یہ خود کو کچھ بھی نہیں سمجھتے، لیکن ان (سپاہیوں) کی شہادت کے بعد یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم ان کا حق ادا کریں اور ان کے روشن چہرے، واضح حقیقت اور عظیم خدمات کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔
شہید سید حسن نصراللّٰہؒ
13 فروری 2008