
آپ نے مسلم بن عقیلؑ کو تنہا کیوں چھوڑ دیا؟ حالانکہ آپ کو علم تھا کہ وہ امام کا نمائندہ ہیں، وہ آئے تھے اور آپ نے ان کی بیعت بھی کر لی تھی۔ آپ ان کو مانتے بھی تھے۔ مجھے عوام سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔ خواص سے کہتا ہوں۔ آپ نے مسلم بن عقیلؑ کو شام اور رات کے وقت، طوعہ کے گھر میں پناہ لینے کیلئے اکیلا کیوں چھوڑ دیا؟… خواص نے اس مرحلے میں مسلمؑ کا ساتھ نہ دے کر کوتاہی کی۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
9 جون 1996