سماج میں جاری مظالم!

اگر کوئی کسی مزدور پر ظلم کرے، اس کی اجرت اور اس کی مزدوری کے لحاظ سے ظلم کرے تو اس (ظلم کرنے والے) کے تمام اچھے اعمال برباد ہو جائیں گے، حبط ہو جائیں گے؛ حبط کا مطلب ہے تباہ ہو جانا، ختم ہو جانا، وَ حَرَّمَ عَلَیهِ ریحَ الجَنَّة؛ اور خداوندِ متعال اس شخص پر بہشت کی خوشبو کو حرام قرار دے گا! مطلب معاملہ کچھ یوں ہے۔ تو اب یہ ظلم کیا ہے؟ کیا ظلم صرف یہ ہے کہ وہ صرف اس (مزدور) کی اجرت ادا نہیں کرتا ہے؟ جی ہاں! یہ بہت بڑا ظلم ہے، لیکن صرف یہ (ظلم) نہیں ہے؛ میرا خیال ہے کہ انشورنس، صحت سے متعلق مسائل، مہارت کی ترقی اور تعلیم جیسے مسائل کے متعلق اقدام نہ کرنا اور (قابل لوگوں کو) پیشرفت کرنے کا موقع نہ دینا بھی ظلم ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
29 اپریل 2023