سوشل میڈیا کے لئے قوانین

میں نے سوشل میڈیا کے متعلق اپنی بات اور اپنا نظریہ پیش کیا، میں پہلے بھی (یہ) کہہ چکا ہوں۔ کچھ لوگ (اس بات کی) مختلف طریقے سے وضاحت کرتے ہیں، یا تو وہ سمجھتے ہیں (اور پھر بھی ایسی باتیں کرتے ہیں) یا وہ (جان بوجھ کر) سمجھنا نہیں چاہتے؛ لیکن میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کے قوانین ہونے چاہیں۔ (اگر ایسا ہوا) تو یہ (سوشل میڈیا) ایک فرصت (اچھا موقع) بن جائے گا۔ اگر ہم سوشل میڈیا (کے استعمال کے لیے) قوانین وضع کر سکیں تو سوشل میڈیا ملک کے لیے ایک فرصت (اچھا موقع) بن جائے گا، ورنہ ممکن ہے خطرہ بن جائے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
27 اگست 2024