
دو ہفتے پہلے شہید احمد کاظمیؒ میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ سے دو باتوں کی درخواست کرنی ہے: ایک یہ ہے کہ دعا کریں میں سرخرو ہو جاؤں، دوسری یہ ہے کہ دعا کریں میں شہید ہو جاؤں۔ میں نے کہا واقعاً بہت افسوسناک ہوگا اگر تم مر جاؤ گے، تم لوگوں نے ان اہم حالات کو گزارا ہے، تم کو (ابھی) مرنا نہیں چاہیے۔ تم سب کو شہید ہونا ہے، لیکن ابھی بہت جلدی ہے ابھی ملک اور نظام کو تمہاری ضرورت ہے۔ اس کے بعد میں نے کہا: جب صیاد شیرازیؒ کی شہادت کی خبر مجھے دی گئی، میں نے کہا صیادؒ کا حق تھا کہ وہ شہید ہو جائے، وہ اس کے قابل تھا، (مگر) افسوس کہ صیادؒ چلا گیا۔ جب میں نے یہ جملہ کہا تو شہید کاظمیؒ کی انکھوں میں آنسو بھر آئے اور مجھ سے کہا: انشاء اللہ میری شہادت کی خبر بھی آپکو دیں گے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
11 جنوری 2006