قرآن کریم کے معانی اور اس کے معارف انتہائی خوبصورت ہیں۔ انہیں کون سمجھ سکتا ہے؟! وہی شخص (سمجھ سکتا ہے) جو تدبر کرے اور اپنے دل کے دروازوں کو ان حقائق کے سمجھنے کے لیے کھول دے۔ ہر دور اور ہر زمانے میں اگر کوئی انسان، جو زندگی کے (مختلف) معاملات سے وابستہ ہو اور جس کے لیے زندگی کے مسائل اہم ہوں اور وہ اس طرح کا (مدبرانہ) قرآن کے ساتھ قریبی تعلق قائم کرے تو وہ قرآن کے معجزے کو درک کرلے گا۔ ممکن ہے کوئی کم اور کوئی زیادہ، بعض زمانوں میں کم اور بعض زمانوں میں زیادہ۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
7 جون 2016
