قیامت میں سب سے حساب لیا جائے گا!

حضرت امام صادقؑ کے بارے میں ایک روایت میں یوں نقل ہوا ہے کہ آنحضرتؑ نے اپنی شہادت کے موقع پر اپنے خاندان کے بعض لوگوں کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا کہ آپ کل قیامت کے دن آکر یہ نہ کہیں کہ مثلاً میں حضرت صادقؑ کا بیٹا تھا، میں ان کا بھائی تھا، میں ان کی بیوی تھی۔ نہیں، (قیامت میں) ایسا نہیں ہوگا؛ (بلکہ) عمل درکار ہے، لہٰذا آپ سب اپنے اعمال کے ساتھ خدا کے پاس جائیں!

امام خمینیؒ
صحیفۂ امام خمینیؒ، جلد 9، صفحہ 425