مبالغہ آرائی؛ شیاطین کی صفت

آج امریکی، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادی، اپنی خام خیالی میں فتح محسوس کر رہے ہیں؛ یہ (لوگ) احساس کر رہے ہیں کہ انہوں نے فتح حاصل کر لی ہے اور (اس لیے) وه مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔ شیطان صفت لوگوں کی خصوصیت بھی یہی ہے کہ جب وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ فاتح قرار پائے ہیں تو ان کی زبان، ان کے قابو سے باہر ہوتی ہے، مبالغہ آرائی کرتے ہیں اور فضول باتیں کرتے ہیں۔ یہ (امریکی، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادی) فضول باتوں میں پڑ گئے ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
22 دسمبر 2024