مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا

یزید، امام حسینؑ کو لوگوں کی ہدایت اور انہیں وعظ و نصیحت اور اس ظالم حکومت کی کارستانیوں کو برملا کرنے کے بجائے، اس ظالم کی حکومت پر دستخط اور اس کی تصدیق کرنے پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔ امام حسینؑ نے فرمایا:

مِثْلِي لاَ يُبَايِعُ مِثْلَهُ؛
مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرے گا

حسینؑ ایسے دستخط نہیں کریں گے۔ امام حسینؑ، قیامت تک حق کا پرچم بن کر رہیں گے؛ حق کا پرچم باطل کی صف میں شامل ہو کر باطل کے رنگ میں نہیں ڈھل سکتا۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
29 مارچ 2002