روایات کے مطابق، امام ہادیؑ کے اصحاب میں سے ایک آیا اور آنحضرتؑ سے غربت سے نجات کے لیے مدد کی درخواست کی۔
امام ہادیؑ نے فرمایا: تمہارے پاس بہت زیادہ دولت ہے، تم غریب ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہو؟
صحابی نے عرض کیا: میں مقروض اور مصیبت میں مبتلا ہوں، کونسی دولت؟ مجھے اپنی کسی دولت کا علم نہیں ہے۔
امامؑ نے فرمایا: کیا تم ہماری (اہل بیتؑ کی) محبت کے بدلے میں دنیا کی تمام دولت لینے کے لیے حاضر ہو؟
صحابی نے قسم کھا کر کہا کہ میں ہرگز راضی نہیں ہوں گا، میں حاضر نہیں ہوں گا۔
امامؑ نے فرمایا: تو تمہارے پاس ایسی دولت ہے کہ جس کی قیمت، دنیا کی تمام دولت سے زیادہ ہے؛ لہٰذا تم غریب ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہو؟
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
3 مارچ 2011
