ہم آئمہ معصومینؑ سے بڑھ کر نہیں ہیں۔ وہ بھی ظاہری طور پر بعض اوقات کامیاب نظر نہیں آتے۔ رسول اللہؐ، امیرالمؤمنینؑ، امام حسنؑ اور امام حسینؑ (کو دیکھ لیجیے)۔ ہماری تو ان کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے! اصل چیز خدا کی مشیت ہے؛ اس کی رضا میں ہی بہتری ہے۔ لہٰذا جو کچھ بھی اس ذات کی چاہت ہو، ہمیں اسے کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے،کسی چیز کی فکر نہیں کرنی چاہیے اور ثابت قدم رہنا چاہیے۔
امام خمینیؒ
صحیفه امام خمینیؒ، جلد 21، صفحه 610
