مقاومت؛ امتِ مسلمہ کے لیے امام حسینؑ کا درس

 

آج اس عظیم ہستی (امام حسینؑ) کا یومِ ولادت ہے، اس دن ہمیں حسین ابن علیؑ سے درس سیکھنا چاہیے؛ امتِ مسلمہ کے لیے حسین ابن علیؑ کا درس یہ ہے کہ حق کے لیے، عدالت کے لیے، عدالت کے قیام کے لیے اور ظلم سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور اپنے پورے وجود کو میدان میں لانا چاہیے۔ امام حسینؑ جیسا قیام ہمارے بس کی بات نہیں ہے، لیکن ہمیں (امام حسینؑ سے) اپنی طاقت اور عادات کے حساب سے درس سیکھنا چاہیے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
12 جون 2013