ہماری دفاعی طاقت کے سامنے امریکہ اور اسرائیل ڈھیر ہو گئے

ہم محکم (طریقے سے میدان) جنگ میں اترے؛ اس کی واضح دلیل یہ ہے کہ صیہونی حکومت جو اس جنگ میں ہمارے مدِمقابل تھی، امریکہ سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہوئی۔ اگر یہ نہ جھکی ہوتی، اگر یہ زمین بوس نہ ہوئی ہوتی، اگر اسے (مدد کی) ضرورت نہ ہوتی، اگر وہ اپنا دفاع کرنے کی قابل ہوتی تو امریکہ سے اس طرح مدد طلب نہ کرتی۔ اس (غاصب حکومت) نے امریکہ سے مدد طلب کی، یعنی اس نے دیکھا کہ اسلامی جمہوریہ سے مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ امریکہ کا حال بھی یہی ہے؛ جب امریکہ نے حملہ کیا تو امریکہ کے خلاف ہماری جوابی کاروائی، ایک انتہائی حساس ضرب تھی۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
16 جولائی 2025