یمن کی مزاحمت تاریخی ہے

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے آغاز میں جو ممالک اس کام کے خلاف سب سے آگے تھے، ان میں سے ایک یمن تھا؛ اس دور کے (یمنی) حکمران اٹھے اور ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے اور انہوں نے (وہاں فلسطین پر قبضے کی) کھل کر مخالفت کی۔ یہ (یمنی) ان دشمنیوں، ان فسادوں، ان مظالم کے مخالف ہیں جو آج کل غاصب صیہونی حکومت عوام پر کر رہی ہے، وہ (یمنی) سراپا احتجاج ہیں، وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، مزاحمت کرتے ہیں؛ یہاں نمائندگی (پراکسی) کی بات نہیں ہے۔ ان (دشمنوں) کی بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ (یمنی) ایران کی نمائندگی میں ایسا کر رہے ہیں؛ نہیں! یہ نمائندگی نہیں ہے، ہمارا مؤقف واضح ہے اور ان (یمنیوں) کا مؤقف بھی واضح ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
21 مارچ 2025