بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ایرانی قوم کے شرانگیز اور ظالم دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر ایک سانحہ برپا کیا ہے اور عزیز عوام کی ایک بڑی تعداد کو کرمان میں مزار شہداء کی معطر فضا میں شہید کر دیا ہے۔

ایرانی قوم (اس پر) عزادار ہے اور کئی خاندان اپنے جگر گوشوں اور عزیزوں کے سوگ میں مصروفِ ماتم ہیں۔

سردار بزرگ شہید قاسم سلیمانییؒ کے مرقد کی زیارت کا عشق و شوق (جو) لوگوں میں (موجزن ہے) اس کو یہ سنگ دل ظالمین برداشت نہیں کر سکے۔

یہ (دشمن) جان لیں کہ سلیمانی کی روشن راہ پر گامزن سرباز (مجاہدین)، انکی اس پستی و ستم کو ہرگز تحمل نہیں کریں گے۔ چاہے وہ بےگناہوں کے خون میں آلودہ ہاتھ ہوں اور چاہے وہ شرانگیز و فسادی دماغ (ماسٹر مائنڈز) ہوں کہ جنہوں نے انکو اس گمراہی (کو سرانجام دینے) کی جانب لایا۔

اب سے قطعی ہدف (ان مجرموں کی) سرکوبی اور عادلانہ پاداش ہوگی۔ (دشمن) یہ جان لیں کہ یہ ظلم سخت جواب دینے کا آغاز (ثابت) ہوگا باذن الله۔

دوسری جانب ہم ان مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ ہم دل ہیں، ہمراہ ہیں اور خداوند متعال سے انکے لیے صبر اور تسلی کی درخواست کرتے ہیں۔ شہیدوں کی پاک ارواح انشاء الله بی بی دوعالم و مادر شہداء حضرت صدیقہ طاہرہ (فاطمہ زہراء) سلام اللہ علیہا کی مہمان ہیں۔ ہم اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے درد میں بھی شریک ہیں اور اللہ کی بارگاہ سے انکے لیے شفا کی درخواست کرتے ہیں۔

سید علی خامنہ ای
3 جنوری 2024