عاشوراء کے دوام کی وجہ کیا ہے؟

امام حسینؑ کے خاندان نے عاشوراء کی صبح سے لے کر شام تک، ان تمام مصیبتوں کے بعد ایسی اسیری کو برداشت کیا۔ برداشت کرنے والا کون ہے؟ امام سجادؑ ہیں، امامت کا منصب، زینبؑ ہیں، امامت کی قائم مقام، اور پھر وہ خواتین اور بچے ہیں، جو ظاہری اعتبار سے ولایت اور امامت جیسے اعلیٰ معنوی مرتبے پر فائز نہیں ہیں، لیکن انہوں نے برداشت کیا۔ یہ وہ عظیم راز ہے، جس نے عاشوراء کے واقعے کو دوام بخشا۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
21 مئی 1997