حق کے علمبردار

امام حسینؑ کو پرچم حق کے عنوان سے ہمیشہ باقی رہنا چاہئے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ پرچم حق، باطل کے سائے تلے آکر باطل کے رنگ میں رنگ جائے اسی لئے امام حسینؑ نے فرمایا: ہیہات منا الذلہ۔ افتخار کا تعلق اس فرد، قوم یا اس جماعت سے ہے جو اپنی بات پر ڈٹی رہتی ہے اور جس پرچم کو اس نے اٹھایا ہے اسے طوفانوں کی نذر ہونے سے بچاتے ہوئے کبھی بھی سرنگوں ہونے نہیں دیتی امام حسینؑ نے اس پرچم کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اپنے پیاروں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک قائم رکھا۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29 مارچ 2002