
آیت اللّٰہ العظمی سید محمد باقر صدر عراقی تھے، لیکن جب امام خمینی رضوان اللہ علیہ کا قیام برپا ہوا تو انہوں نے اپنے شاگردوں کو خط لکھا: “امام خمینی میں اس طرح فنا ہو جاؤ جیسے وہ اسلام میں فنا ہو گئے ہیں…” اور اعلان کیا: “آئندہ میری مرجعیت کی بات نہ کریں۔ آج پرچم امام خمینی کے ہاتھ میں ہے، وہی اسلامی دنیا کے رہبر ہیں اور ہم سب کو اس پرچم کی حمایت کرنی چاہیے۔”
یہ ایک ایسے شخص کا طرزِ فکر ہے جو اسلام اور اس کے مقاصد میں فنا ہو چکا ہو اور جو عالمی سطح پر سوچتا ہو، جیسے کہ ائمہ اطہار علیہم السلام سوچتے تھے۔
آیتالله محسن اراکی
6 اپریل 2020