مظلومِ بے مثال

وہ دکھ جو امام حسنؑ نے اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں دیکھے، رسول اکرمؐ نے ان تمام تر مصائب اور دکھوں کے باوجود اور امیر المؤمنینؑ نے تمام تر تکلیفوں اور غموں کے باوجود، تمام ائمہ اطہارؑ نے تمام تر مظالم سہنے کے باوجود، کسی نے بھی امام حسنؑ کی طرح دکھ نہیں دیکھے۔ اور یہ (شدت مظلومیت) امام حسنؑ کی عظمت کی علامت ہے۔ ائمہ معصومینؑ نے اگر دشمنوں کی طرف سے دکھ دیکھے تو دوستوں کی جانب سے ان زخموں کا مداوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ مگر امام حسنؑ کی صورتحال اس طرح نہ تھی، کہ امام حسنؑ کے قریب ترین ساتھیوں نے آپ کو (نعوذباللہ) یا مذل المؤمنین (یعنی اے مؤمنین کو ذلیل کرنے والے) کہا۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
28 جولائی 1980