مصائب پر صبر کا اجر

اگر ہم زندگی کے مختلف مصائب پر صبر کریں تو اس صبر کے بدلے خداوندِ متعال ہمیں جو اجر عطا فرمائے گا اس کی قدر و اہمیت ان مصائب کی سختیوں سے ہزاروں گنا زیادہ ہے۔ اُولٰئِکَ عَلَیهِم صَلَواتٌ مِن رَبِّهِم؛ جو لوگ صبر کرتے ہیں، خداوند متعال ان پر صلوات بھیجتا ہے، یہ (صبر کا مظاہرہ کرنا) بہت اہم ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
4 مئی 2025