ایرانی قوم اور دشمنوں کی خام خیالی!

جو لوگ سڑکوں پر آئے اور مساجد کو نذرِ آتش کیا، خواتین کے سروں سے چادریں چھین لیں اور اسی طرح کی بہت سی غلطیاں کیں، اگر یہ لوگ (فسادی) جانتے کہ عوام فوراً ردِعمل کا مظاہرہ کریں گے تو ہرگز ایسی غلطی نہیں کرتے؛ انہوں (فسادیوں) نے سوچا تھا کہ تشدد کے بارے میں پروپیگنڈوں سے عوام سو گئے ہیں… لیکن عوام کے بڑے پیمانے پر اجتماعات سے انہیں (فسادیوں کو) علم ہوا کہ عوام کی دینی غیرت اب بھی زندہ ہے؛ اگر پہلے سے ہی ایسے ردِعمل کا علم ہوتا تو وہ (فسادی) بالکل بھی کوئی اقدام نہیں کرتے، اپنے آپ کو بے آبرو نہیں کرتے اور بدبخت اپنے آپ کو یوں ہی نہ پھنساتے۔

آیت الله مصباح یزدیؒ
29 جولائی 1999