مغربی ایشیاء میں جاری جنگوں کا اصل ذمہ دار امریکہ!

امریکی صدر (ٹرمپ) اشارہ کرتا ہے کہ اس خطے میں، بقول مغربیوں کے: مشرق وسطیٰ اور ہمارے بقول: مغربی ایشیاء میں موت، عدم استحکام اور جنگ ہے۔ جنگوں کا آغاز آپ کرتے ہو! جنگ امریکہ ہی چھیڑتا ہے، امریکہ خود ہی جنگ شروع کرتا ہے اور خود ہی جنگ کرواتا ہے۔ دہشت گردی کے علاوہ، (امریکہ ہی) جنگ کو بھڑکاتا ہے؛ (خطے میں جاری) یہ جنگیں ان (امریکیوں) کی ہی مرہونِ منّت ہیں، قتل ان کا ہی مرہونِ منّت ہے۔ امریکہ نے اس خطے کے مختلف ممالک میں ان تمام فوجی اڈوں کو کس لیے بنایا ہے؟ آپ کا یہاں کیا کام ہے؟ اس خطے کا آپ سے کیا تعلق ہے؟ یہ خطہ خود خطے کے لوگوں کا ہے۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
20 اکتوبر 2025