حالات کا تقاضہ اور صُلحِ امام حسنؑ

امام حسنؑ کی صُلح والی تجویز کا دفاع کرنے والوں میں سے ایک خود امام حسینؑ بھی تھے۔ جب ایک نجی محفل میں، قریبی اصحاب میں سے ایک پُرجوش اور حماسی شخص نے امامِ (حسن) مجتبیٰؑ پر اعتراض کیا تو امام حسینؑ نے اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔ فَغَمَزَ الحُسَینُ فی وَجهِ حُجر. یعنی کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اگر امام حسنؑ کی جگہ پر امام حسینؑ ہوتے تو یہ صُلح انجام نہ پاتی، ایسا ہرگز نہیں ہے (درحقیقت) امام حسینؑ، امام حسنؑ کے ساتھ تھے اور یہ صُلح انجام پائی اور اگر اسی طرح کے حالات میں امام حسنؑ موجود نہ ہوتے اور امام حسینؑ تنہا ہوتے تو بھی یہی فیصلہ ہوتا اور صُلح انجام پاتی۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
11 اپریل 1990