امام حسن علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں جو سبق ملتا ہے، وہ یہ ہے کہ اسلامی معاشرے کی سب سے بڑی آفت، صحیح شناخت (اور شعور) کی کمزوری ہے؛ اُس دور کے لوگوں کی (فکری اور) ثقافتی سطح نہایت پست تھی، اور ان میں (حق اور باطل کی) پہچان کی صلاحیت بھی بہت کمزور تھی۔ رہبرِ معظم انقلاب (شہید سید علی خامنہ ای) کے بقول، ان لوگوں میں بصیرت نہیں تھی؛ یہاں تک کہ ایک جعلی حدیث یا کسی منافقانہ طرزِ عمل کے ذریعے انہیں آسانی سے دھوکا دیا جاتا تھا، اور وہ رسولِ اکرمؐ کے اہلِ بیتؑ جیسی عظیم ہستیوں سے بھی یہ اعتراض کرتے تھے کہ آپ نے مسلمانوں میں اختلاف کیوں پیدا کیا؟ (اسلام کی) ابتدا سے آج تک مسلمانوں پر جتنی بھی مصیبتیں آئیں، ان سب کی بنیادی وجہ خواص کی بے بصیرتی اور معاشرے کی پست ثقافتی سطح رہی ہے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی
23 جولائی 2013
