قائد امت، رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ نے فرمایا کہ ڈاکٹر چمران ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنے عمل، فکر اور کردار سے ایک مکمل نمونۂ حیات پیش کیا۔ ڈاکٹر چمران 1932 میں قم میں پیدا ہوئے اور ایک سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ تہران منتقل ہو گئے۔ وہ مئی 1981 میں سوسنگرد کی آزادی اور اللہ اکبر کی پہاڑیوں کے معرکے میں شریک ہوئے۔ اللہ اکبر کی بلندیوں کی فتح کے بعد انہوں نے مجاہدینِ ستادِ جنگِ نامنظم کے ساتھ مل کر دہلاویه پر قبضے کا منصوبہ عملی طور پر نافذ کیا۔ 31 جون 1981 کو دشمن کے مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے وہ سوسنگرد–دہلاویه کے محاذ پر شہید ہو گئے اور بعد میں تہران میں قبرستان بہشتِ زہرا میں دفن کیے گئے۔
ڈاکٹر چمران کی قابلِ تقلید خصوصیات جاننے کے لیے قائد امت، رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
#ولایت_میڈیا #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شہید_خامنه_ای #ڈاکٹر_چمران #مثالی_شخصیت #انقلاب #توحید #اسلام #اخلاقی_خصوصیات #مہربان_دل #فداکار_انسان
کل ملاحظات: 19
