امام حسینؑ کا مقصد؛ اسلام کی فتح

امام حسینؑ کا مقصد یہ تھا کہ اسلام کے دشمنوں کے اُس ہمہ گیر اور منظم منصوبے میں، جس کے ذریعے وہ ہر جگہ کو اپنے مطلوبہ رنگ میں رنگ چکے تھے یا رنگنا چاہتے تھے، ایک شگاف اور رخنہ پیدا کر دیا جائے؛ اسلام اور اس کی مظلومیت اور حقانیت کی آواز، ہر جگہ بلند ہو اور آخرکار اسلام کا دشمن مغلوب ہو جائے اور ایسا ہی ہوا۔ امام حسینؑ فوری نتائج کے اعتبار سے بھی کامیاب ہوئے اور دور رس نتائج کے اعتبار سے بھی۔

آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
1 جولائی 1992