(سب کو) شہداء کے خاندانوں کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی قدر و منزلت کو سمجھنا چاہیے؛ خود کو شہداء کا احسان مند سمجھنا چاہیے۔ (شہداء کا احسان مند ہونا) یعنی کیا؟ یعنی ایسی زوجہ کا احسان مند ہونا جو اس بات پر راضی ہوتی ہے کہ اس کا شوہر میدانِ جنگ میں جائے اور شہید ہو جائے؛ تو (سب) اُس خاتون کے بھی احسان مند ہیں؛ اُس والد یا اُس والدہ کے احسان مند بھی ہیں جو اپنے بیٹے کے (میدان جنگ) جانے پر رضامند ہوتے ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
18 جون 2017
