ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
البتہ یہاں تک طے شدہ راہ، اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ مقاصد تک رسائی کے قابل فخر راستے کا صرف ایک ٹکڑا ہے۔ اس راستے کا تسلسل جس کا زیادہ امکان یہی ہے کہ پہلے کی طرح مشکل نہیں ہوگا، یقیناً آپ جوانوں کی ہمّت، ہوشیاری،عمل میں تیزرفتاری اور تخلیقی صلاحیت سے طے ہونا چاہیے۔ جوان منتظمین، جوان اہلکار، جوان دانشوروں اورجوان سماجی کارکنوں کو چاہیے کہ تمام تر سیاسی، معاشی، ثقافتی اور بین الاقوامی شعبوں سمیت دین، اخلاق، روحانیت اور عدالت کے میدانوں میں اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ اٹھائیں۔ سابقہ تجربات اور عبرت آموز مثالوں سے فائدہ اٹھائیں۔ انقلابی نگاہ، انقلابی جذبے اور جہادی عمل کو کام میں لائیں اور پیارے (وطن) ایران کو ترقّی یافتہ اسلامی نظام کی ایک مکمل مثال بنا دیں۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 30 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1